• news

میانمار : جلے گھروں سے 21 نعشیں برآمد‘ کشیدگی برقرار

ینگون ( اے ایف پی+ اے پی پی + آن لائن) میانمارکے قصبے میکتیلا میں بدھوں اور مسلمانوں کے درمیان تین دن تک جاری رہنے والے نسلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ صدر تھیان سین کے بیان کے مطابق اس اقدام سے فوج کو نسلی فسادات سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا موقع ملے گا جو وہاں پر امن قائم کرے گی۔ مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں خوراک کی کمی ہے کیونکہ بازار گذشتہ پانچ دنوں سے بند ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بلوہ پولیس علاقے میں بھیج دی گئی ہے جو جلتے ہوئے گھروں سے لوگوں کو نکلنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ادھر 9 ہزار مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ میانمار کے مرکزی شہر میکتیلا میں مسلمانوں اور بدھوں کے درمیان جھڑپوں کے سبب صورتحامل کشیدہ ہے۔ ادھر میکتیلا میں فوج کے 50 ٹرک بھیجے گئے ہیں۔ مسلمان جلے ہوئے گھروں سے اپنی اشیا ضروریہ نکال رہے ہیں جب زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ادھر مسلمانوں کی جلے گھروں سے 21 نعشیں ملی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن