امریکہ کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے مشرف کی واپسی کی خبر کو نمایاں کوریج دی
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے سابق صدر پرویز مشرف کی جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپسی کی خبر کو نمایاں کوریج دی ہے۔ مشرف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے انتخابات میں مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ محض چند نشستیں ہی جیت سکے گی۔ سابق صدر کے حامی بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں مشرف کی اقتدار میں واپسی کا قطعی کوئی امکان نہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وطن واپسی پر مشرف کو تین خطرات درپیش ہوں گے جن میں گرفتاری، ان کا قتل اور شدید عوامی مخالفت شامل ہیں۔