• news

بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال جدوجہد کی‘ زرداری

اسلام آباد (سپیشل پورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عوام جمہوری انتقال اقتدار شفاف اور کسی رکاوٹ کے بغیر ممکن بنائیں۔ بیگم بھٹو کی 84 ویں سالگرہ کے پیغام میں صدر نے کہا کہ بیگم بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جرا¿ت مندی کے ساتھ صف اول میں رہ کر لازوال جدوجہد کی۔ مرحومہ کی قربانیوں کے نتیجے میں آج قوم جمہوریت کے ثمر سے بہرہ مند ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن