• news

پیپلز پارٹی اور شیعہ پولیٹیکل پارٹی میں انتخابی اتحاد کا فیصلہ

راولپنڈی (سلطان سکندر) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شیعہ پولیٹیکل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات طے کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے رہنما¶ں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ اگرچہ شعیہ پولیٹیکل پارٹی کے ایک قابل اعتماد ذریعہ نے پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں باضابطہ اعلان کرنے سے گریز کیا۔ تاہم دونوں کے درمیان 90 فیصد معاملات طے پا جانے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر زرداری اور علامہ ساجد نقوی کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جن میں سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ‘ سید وزارت حسین نقوی‘ علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر رہنما¶ں نے شرکت کی۔ اس سے پہلے شعیہ پولیٹیکل پارٹی نے مسلم لیگ ن‘ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مختلف سطح پر انتخابی اتحاد کیلئے مذاکرات کئے تھے جبکہ ساجد نقوی نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے بھی کوششیں کیں لیکن قاضی حسین احمد کی اچانک وفات سے ان کوششوں کو دھچکا لگا۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ صدر زرداری نے اپنے ”غیر سیاسی“ پوسیجر کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے حتمی اعلان کا معاملہ دونوں جماعتوں کی قیادتوں پر چھوڑ دیا ہے لیکن ذرائع نے اتحاد کی تصدیق کر دی ہے جس کی تفصیلات آئندہ چند دنوں میں منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن