کراچی میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کی بھیک مانگوں گا: نگران وزیراعلیٰ
کراچی (وقائع نگار) کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائداعظمؒ پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علی اورگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا 74ویں یوم پاکستان منانے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کیلئے حکومت کی جانب سے 5سال میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے تو میں دو دن میں کیسے کرسکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو دوبارہ سے امن و امان کا شہر بنایا جائے گا اورالیکشن کے انعقاد کیلئے ہرصورت پُرامن ماحول قائم کیا جائے گا ‘ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کراچی میں امن کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی جماعتوں سے تعاون کی بھیک مانگیں گے۔