• news

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

واشنگٹن (آن لائن )امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔جنرل آسٹن یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے سیام فام شخص ہوں گے اور ریٹائر ہونے والے جنرل جیمز میٹس کی جگہ لیں گے۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے جنرل آسٹن افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ 2011ءمیں عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے وقت جنرل آسٹن وہاں فوج کی کمان کر رہے تھے۔ فلوریڈا کے مکڈرل ایئر فورس بیس پر عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں وزیردفاع چک ہیگل اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن