انتخابات ملک سنوارنے کیلئے قوم کے پاس آخری موقع ہے: ڈاکٹر قدیر
لاہور (آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ مجھے وزارت عظمی کا کوئی لالچ نہیں ‘ میرا مشن صرف ملک کو کرپٹ لوگوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پارٹی رہنما ڈاکٹردانش بلوچ اور دیگر سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کو سنوارنے کیلئے پاکستانی قوم کے پاس آخری موقع ہیں اور اگر عوام نے یہ موقع گنوا دیا تو پھر جو کچھ ہو گا۔