• news

جمعیت علماءاسلام میرے والد سمیت بلوچوں کے قتل عام میں برابر شریک ہے: جمیل بگٹی

کوئٹہ (آن لائن) نواب محمد اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام سمیت وہ تمام جماعتیں میرے والد نواب محمد اکبر خان بگٹی کا نام استعمال کرکے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے سے گریز کریں۔ جمعیت علماءاسلام بلوچستان میں آپریشن میرے والد کی شہادت سمیت بلوچوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔ اسکو بلوچ قوم سے ہمدردی جتانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے رہنماءکا بیان اخبارات کی زینت بنا جس میں انہوں مشرف کو بلوچستان کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بلوچوں سے ہمدردی جتانے کی کوشش کی لیکن میں یہاں ریکارڈ کی درستگی کیلئے بتانا چاہونگا کہ منافقین کا یہ ٹولہ مشرف دور میں بھی برسراقتدار تھا۔

ای پیپر-دی نیشن