• news

سرحد پار سے دراندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : بھارتی فوج

بارہمولہ (آن لائن) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا چکے ہیں اور اب دراندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے 15 ویں کور کے کمانڈر جنرل اوم پرکاش نے بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو بیرکوں میں بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے فوج اپنی خدمات احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ سرحد پار سے دراندازی روکنے اور کسی بھی طرح کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمنہ میں مارے جانے والے شدت پسندوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ پہلے سے ہی وادی میں مقیم تھے یا سرحد پار سے دراندازی کرکے آئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن