فرانس مالی سے اپنی افواج نکال دے : مصری رہنما راشد البایومی
قاہرہ (آن لائن/اے ایف پی) مصر کے ایک اسلام پسند رہنما نے فرانس سے کہا ہے کہ وہ مالی سے اپنی افواج کو نکال لے۔ افریقی ریاست میں فرانسیسی مداخلت کو عراق اور افغانستان میں امریکہ کی مہموں سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے حکمران مسلم برادر ریڈ موومنٹ کے نائب رہنما راشد البایومی نے بیان میں کہا کہ جنوری میں اسلامی عسکریت پسندوں کی بیخ کنی کیلئے فرانسیسی مداخلت نوآبادیاتی صورت اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام کسی ملک میں زیادہ دیر نہیں چل سکتا امید ہے فرانس اپنے اندازوں یا اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح عراق افغانستان میں ہوا جو زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے القاعدہ کی طرف انتہاپسندی کو بھی مسترد کردیا۔