جرگہ بھی چل رہا ہے دہشت گردی بھی، ایسے میں مذاکرات کیسے ممکن ہیں: گورنر خیبر پی کے
پشاور (نوائے وقت نیوز) گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے میں جرگہ بھی ہورہا ہے اور دہشت گردی کے واقعات بھی ہورہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں۔ وادی تیراہ سے 80 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ تیراہ میں 2 متحارب گروپوں کے درمیان تصادم ہورہا ہے۔ جلوزئی کیمپ میں مناسب سکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی تھی۔