• news

ایران پادری پر تشدد سے گریز کرے اور فی الفور رہا کرے : امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (اے پی اے) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران عیسائی پادری پر جسمانی و نفسیاتی تشدد سے گریز کرے اور فی الفور رہا کرے ۔ جان کیری نے کہا کہ انہیں سعید عابدینی کی قسمت کے بارے میں انتہائی گہری تشویش ہے جسے پہلے ہی بدنام زمانہ ایون جیل میں ایران میں چھ ماہ تک قید رکھا گیا ہے۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ان اطلاعات سے بھی پریشانی لاحق ہے کہ مسٹر عابدینی کو جیل میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ اس قسم کا غلط سلوک بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزی کے علاوہ ایران کے اپنے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کیری نے کہا کہ انہیں مقدمے کی سماعت کے جائز عمل کے فقدان سے بھی تکلیف لاحق ہے، اس کے علاوہ ایران نے سوئس حکام کی طرف سے عابدینی تک وکیل کو رسائی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ عابدینی جو کہ ایک غیرجانبدار امریکی شہری ہے اور جس نے عیسائیت قبول کی ہے ، کو ایران میں قومی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے لئے گرجے گھر قائم کرنے اور جرائم کے ارتکاب کے لئے سازش سے انکار کے باوجود جنوری میں 8 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس نے 2000ءکے اوائل میں زیر زمین گرجے قائم کئے ۔

ای پیپر-دی نیشن