• news

حریت قائدین کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا انسانیت دشمنی ہے : علی گیلانی

سرینگر (آن لائن) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے حریت قائدین کی نظربندی اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں کی جانب سے یہ اقدام انسانیت دشمنی کی بدترین مثالی ہے۔ ریاستی حکمران ڈیلی ویجز ملازمین کی فوج‘ تمام اقدامات بھارتی حکمرانوں کے اشاروں پر کئے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت ایک طرف جمہوریت کے بلندوبانگ دعوے کر رہا ہے۔ دوسری جانب اپنے گماشتوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کو مسلسل نظربند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی جیسے اہم فرئض سے روکنا نہ صرف جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ بلکہ انسانیت دشمنی اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال بھی ہے۔ ریاستی حکمران محض ڈیلی ویجز ملازمین کی فوج ہیں۔ ان کے پاس اختیارات اور ہی ہی حکمرانی کا حق ہے۔ تمام امور بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن