• news

فرانسیسی صدر نے مالی میں القاعدہ رہنما عبدالحمید ابوزید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پیرس (آن لائن) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کے ایک رہنما عبدالمجید ابوزید فرانس کی زیرقیادت فورسز کے ساتھ شمالی مالی میں ایک لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ صدر اولاند تصدیق کرتے ہیں کہ القاعدہ سے منسلک تنظیم القاعدہ برائے اسلامی مغرب کے سرکردہ رہنما عبدالحمید ابوزید مالی کے شمال میں واقع ایفوغا میں ایک کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ فرانس نے ابوزید کی ہلاکت کو خطے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن