دوستی بس کسی مسافر کو لئے بغیر ننکانہ سے امرتسر روانہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب سے امرتسر جانے والی دوستی بس بغیر کسی مسافر کو لئے پولیس کے کڑے پہرے میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے امرتسر(بھارت) روانہ ہوگئی۔ مذکورہ بس جمعہ کے روز صرف ایک مسافر گوپال کور کو لے کر ننکانہ صاحب پہنچی تھی۔ ےاد رہے کہ مذکورہ دوستی بس عرصہ دراز سے مسلسل خسارے کا شکار چلی آرہی ہے اور صرف اکا دکا مسافروں کو ہی لے کر آجارہی ہے جس کی ناکامی کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کی طرف سے ویزہ کے حصول میں سخت شرائط ہیں۔