سی آئی اے شامی باغیوں کو اسلحہ اور حکومت مخالف حساس معلومات فراہم کر رہی ہے: امریکی و بھارتی میڈیا
واشنگٹن /نئی دہلی (اے پی اے/اے ایف پی) امریکی و بھارتی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے شامی باغیوں کو حکومت مخالف انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے باغیوں کو حکومت کے خلاف سخت اور م¶ثر کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے مکمل معاونت اور معلومات فراہم کر رہی ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور ”ہندوستان ٹائمز“ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسیاں شام میں باغیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکولر جنگجو باغیوں کو طاقتور بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اپنے بہترین عہدیداروںکوشامی باغیوں کی مدد کےلئے ترکی بھیج رکھا ہے جہاں سے وہ باغیوں کو اسلحہ اور حساس معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ سی آئی اے برطانیہ، فرانس اور اردنی انٹیلی جنس ایجنسیاں باہم مل کر شامی باغیوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے ہتھیار بھی فراہم کر رہی ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اخبار نے الزام لگایا ہے کہ اس وقت شام میں سب سے سرگرم تنظیم النصرا کے پاکستان میں موجود حالیہ القاعدہ لیڈرشپ سے گہرے مراسم ہیں۔ باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا۔