• news

پہلی نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان واپڈا نے سونے کے پانچ تمغوں اور 91پوائنٹس کے ساتھ پہلی قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ جیت لی۔ لاہور میں ایونٹ کے دوران پاکستان آرمی نے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ریلوے نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چمپیئن شپ میں سات مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ 48کلوگرام میں آرمی کی کرن شہزادی نے پہلی پنجاب کی نورالہدی نے دوسری جبکہ واپڈا کی ثمینہ منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔53کلوگرام میں واپڈا کی ثمینہ نے غفور نے پہلی، ریلویز کی نائلہ سلمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 58کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کی نیلم ریاض نے پہلی، آرمی کی آمنہ منیر نے، خیبر پی کے کی دانیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 63 کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کی سمیرا طیبہ پہلی، آرمی کی حنا نذیر نے دوسری جبکہ بلوچستان کی رفعت ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 69 کلوگرام کیٹگری میں ریلویز کی نادیہ مقصود نے پہلی، آرمی کی رضیہ نے دوسری جبکہ پنجاب کی ربیعہ رزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 75کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کی سائرہ بانو نے پہلی، واپڈا ہی کی رضیہ پروین نے دوسری جبکہ آرمی کی صبیحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 75کلوگرام سے زائد کیٹگری میں واپڈا کی زینت پروین نے پہلی، آرمی کی سائرہ نے دوسری جبکہ پنجاب کی کنول شازیہ بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چمپیئن شپ میں واپڈا نے 91پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،آرمی نے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، 40پوائنٹس کے ساتھ ریلوے نے تیسری، 24 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، بلوچستان نے پانچویں، خیبر پی کے نے چھٹی، سندھ نے ساتویں اور اسلام آباد نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن