لاہور رگبی کلب نے ڈی ایچ اے کو 50-7 سے شکست دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 15 سائیڈ سپر پریمیئر رگبی لیگ کے اگلے مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور رگبی فٹ بال کلب نے ڈی ایچ اے رگبی کلب کو 50-7 سے ہرا دیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر لاہور 17جبکہ ڈی ایچ اے 7 پوائنٹس تھا، لاہور کی طرف سے ارسلان زاہد، طاہر رفیع اور بابری نے جبکہ ڈی ایچ اے کی طرف سے چودھری عثمان نے پہلے ہاف میں ٹرائی سکور کیں۔ دوسرے ہاف میں لاہور رگبی فٹ بال کلب کی طرف سے عبداللہ نے دو، حافظ فیضان، شکیل ملک نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ عمر عثمان، منان نسیم اورفوزان وائیں نے دو دو کنورژن کیں۔ 15 سائیڈ سپر پریمیئر رگبی لیگ کے اس راﺅنڈ کا د وسرا میچ آج اتوار کو دو بجے دوپہر اسلام آباد میں ایف ٹین رگبی گراﺅنڈ میں آرمی اور اسلام آباد رگبی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔