ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ آج شروع ہو گا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مر حلے کا آج سے آغاز ہو گا۔ پہلے میچ میں سلیم خان کلب اور عثمانیہ کلب آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ فیصل ٹاﺅن گراﺅنڈ میں شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل کل باٹا کلب اور لمز کلب کے درمیان ماڈل ٹاﺅن فٹبال کلب گراﺅنڈ میں ہوگا۔