• news

انٹر یونیورسٹی کبڈی چمپیئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر یونیورسٹی کبڈی چمپیئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے سپیرئیر یونیورسٹی کو 41کے مقابلے میں 56پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو 34 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، پنجاب یونیورسٹی، ویٹرنری یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور میزبان سپیریئر یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن