یوم پاکستان گالف چیمپئن شپ مہد ظفر نے جیت لی
لاہور (کامرس رپورٹر) یوم پاکستان زیک موٹر آئل گالف چیمپئن شپ مہد ظفر نے جیت لی۔ محسن ظفر نے دوسری اور عمران احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ کیٹگری میں طٰحہ ذکاءنے پہلی، اسد عباس نے دوسری اور سلمان گلزار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئرز گراس کیٹیگری کے مقابلوں میں قیوم رشید پہلے، چودھری نعیم اختر دوسرے اور حامد عزیز سیٹھی تیسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ کیٹیگری میں اسد نیاز نے پہلی، عرفان سعید نے دوسری اور کرامت اللہ چودھری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویٹرنز کے گراس ایونٹ میں جاوید امین پہلے، جاوید احمد ضیاءدوسرے اور بریگیڈئر فیاض غنی تیسرے نمبر پر رہے جبکہ نیٹ ایونٹ میں عبدالستار خان نے پہلی، خواجہ صادق حسن نے دوسری اور ائرکموڈور زیڈ آئی احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے گراس کیٹیگری کے مقابلوں میں سمعیہ جاوید علی نے پہلی، عاصمہ شامی نے دوسری اور رائنہ احتشام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ کیٹگری میںفوزیہ امبر قریشی نے پہلی، میمونہ اعظم نے دوسری اور در شہوار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔