• news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے آج ہو گا

بینونی (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ آج اتوارکو ولومور پارک، بینونی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے فائٹنگ سپرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ بلوم فونٹین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 125 رنز سے فتح حاصل کی، سینچورین میں مصباح الیون نے شاندار کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 34 رنز سے ہرا کر سیریز میں دوبارہ برتری حاصل کر لی جبکہ ڈربن میں مصباح الیون نے ایک مرتبہ پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ گرین شرٹس کے پاس ون ڈے سیریز جیت کر دورے کا شاندار اختتام کرنے کا آخری موقع ہے کیونکہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کلین سویپ کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن