• news

نوجوان تعلیم حاصل کرکے ملک سے جہالت دور کریں: فرح مسعود

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ہی ہماری جان، شان اور آن ہے اور یوم پاکستان ہم سب سے اس عہد کی تجدید چاہتا ہے کہ ہم اس ملک کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان اور یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے سلسلے میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام محکمہ تعلیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور ضلعی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اے ڈی سی سہیل احمد خان، ای ڈی او فنانس خاورکمال، ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال نعیم، این سی ایچ ڈی کے پروگرام مینجر شہزاد بشیر، سرکاری افسران ، اساتذہ طلباءو طالبات اور معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میںتقاریر ، ملی نغمے، خاکے اور دیگر پروگرام پیش کرنے والے بچوں میں خصوصی تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن