• news

مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے طریقہ¿ کار طے کر رہے ہیں: ابوالخیر زبیر

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نے کہا ہے کہ جے یو پی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ کمیٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپنے لائحہ عمل طے کرنے طریقہ کار طے کر رہی ہے۔ بعض حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے اور تحریک تحفظ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر خاں سے بھی ہماری بات چل رہی ہے۔ ہم اپنی الگ حیثیت اور انتخابی نشان چابی پر الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ وہ محمود آباد گھئینگے ضلع قصور میں جے یو پی کے عہدیداروں اور امیدواروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں حلقہ 176 سے سردار محمد شریف ڈوگر‘ حلقہ پی پی 175 اسلام دین خاں ایڈووکیٹ اور 178 پی پی سے سردار سرفراز ڈوگر کو نامزد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن