قوموں کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے: علی اصغر منڈا
شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چودھری علی اصغر منڈا چودھری عنصر علی‘ ڈاکٹر جاوید نذیر‘ ڈاکٹر انور جمال‘ میڈم غزالہ پرنسپل رابعہ پروفیسر سلیم ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شرقپور محمد منیر خاں نے شرقپور شریف‘ مقامی دی لرنرز گڈز سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے جو قومیں تعلیم حاصل نہیں کرتیں وہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم قیمتی زیور سے کم نہیں۔ تعلیم سب کیلئے برابر ہے۔ مقررین نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے والدین کو خصوصی دلچسپی لینی چاہئے۔ اس موقع پر ہونہار طالب علموں محمد بلال میکن محمد طیب‘ شاہ زیب‘ نور فاطمہ اکرم‘ احمد علی، عنصر علی‘ شکیلہ افضل اور دیگر بچوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کو انعامات تقسیم کئے گئے۔