ڈی سی او قصور سے ڈی ایم جی گروپ کے افسروں کی ملاقات
قصور (نامہ نگار) ڈی سی او قصور محمد احسن وحید سے ڈی ایم جی گروپ کے افسران کے وفد نے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ملاقات کی‘ ڈی سی او نے ضلع قصور کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور عامر عقیق خاں‘ ای ڈی او سی ڈی ڈاکٹر اقبال شاکر‘ ڈی او سی محمد رفیق چوہدری‘ ای ڈی او فنانس امجد علی‘ ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسن بٹ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالشکور‘ ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد‘ کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے منیجر شابی حسن‘ ڈی او روڈز اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او قصور محمد احسن وحید نے ڈی ایم جی افسران کو تعلیم‘ صحت‘ انڈسٹری‘ کھیلوںکے حوالے سے سٹیڈیمز اور گراﺅنڈز کی تکمیل‘ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل‘ سڑکوں کی مرمت اور توسیع‘ ڈ ی ایچ کیو ہسپتال قصور کی اپ گریڈیشن‘ ضلع بھر میں گورنمنٹ کالجز کی تکمیل‘ ریونیو ڈیپارٹمنٹ‘ چونیاں میں کارڈیک سنٹر‘ ٹراما سنٹر پھولنگر اور دیگر محکموں اور پروجیکٹس کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔