گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ہمارا کوئی کارکن نہیں: غلام حسین ڈھلوں
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ دینی محاذ پنجاب کے صدر ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ کراچی بدامنی کیس ،سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں ہم پر دہشت گردی کا الزام لگانے والوں کے لیے المیہ ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرزمیں ہمارا کوئی کارکن نہیں،سپریم کورٹ میں اہلسنت والجماعت کے شہداءکی لسٹ پیش کردی گئی ، امن قائم کرنے کےلئے انتخابات اور انتخابات کےلئے امن کا ہونا ناگزیر ہوچکاہے،متحدہ دینی محاذ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گا ،امیدواران کا جلد اعلان کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہاکہ کراچی میں اہلسنت والجماعت روزانہ جنازے اٹھا رہی ہے۔ ڈی آئی جی علیم اوڑھوکی دہشت گردوں کے خلاف کی گئی پریس کانفرنس اور حالیہ سپریم کورٹ میں پیش کردہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی لسٹ دہشت گردوں اور قتل وقتال پھیلانے والوںکو بے نقاب کررہی ہے ۔