شیخوپورہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا‘ صارفین کا مظاہرہ
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی 16تا 18گھنٹے لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے جس کے خلاف شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے مین بازار میں صدر انجمن تاجراں مین بازار مشرقی رانا محمد اشرف خان کی قیادت میں سینکڑون تاجروں نے لود شیڈنگ کے ظالمانہ شیڈول کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں دوسرے شہروں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کئے جانے اور صعنتی علاقوں کو مک مکا کر کے لوڈ شیڈنگ سے بچانے کی فوری طور پر وفاقی حکومت تحقیقات کروائے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف فوری تحقیقات کروائی جائے جبکہ لیسکو حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔