اندھیرے پیدا کرنے والا ٹولہ ووٹ کے قابل نہیں: خرم دستگیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے ،ترقی و خوشحالی والا روشن پاکستان صرف چند ہفتوں کی دوری پر ہے، عوام آئندہ الیکشن میں قیام پاکستان جیسے جذبے کوبروئے کار لا کر پوری دلجمعی سے ووٹ ڈالیں،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والا ٹولہ عوام سے ووٹ مانگنے کے قابل نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھلے میں نوتعمیر شدہ گلیوں کے افتتاح کے موقع پر ڈیرہ قمر سہیل بٹ پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اناڑی اور کھلاڑی نہیں چلا سکتے ،ملک کو آگے لے کر جانے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن کی ٹیم کے پاس ہے۔میاں نواز شریف ،غربت مہنگائی لوڈشیڈنگ کو شکست دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔