• news

عوام انتخابات میں آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے: چودھری احمد بخش

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) این اے 103 سے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار چوہدری احمد بخش تارڑ نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں کو مستردکر کے تحریک انصاف کو ہی کامیاب کرائیں گے اور آزمائے ہوئے برجوں کو الٹ کر رکھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز رسول پور تارڑ سے سینکڑوں تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے کی لاہور آمد روانگی سے قبل کارکنوں اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری احمد بخش تارڑ نے کہا عمران خان نے نوجوانوں اور پوری قوم کو ایسی سوچ دی ہے جس سے ملک و قوم کی حالت بدل سکے ۔یہی وجہ ہے تحریک انصاف کی مقبولیت نے آزمائے ہوئے سیاست دانوں کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے انہوں نے کہا دراصل تحریک انصاف کو ووٹ دینا کرپشن کے خاتمے کے خلاف آواز ہے ضلع حافظ آباد میں بھی تحریک انصاف جیتے گی عوام نے ملک میں تبدیلی لانے کا عہد کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن