ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا
گکھڑمنڈی (نامہ نگار) تین ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین ڈاکو محلہ پہلوان پورہ کے رہائشی محمد آصف عرف بھولی مہر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوگئے۔ اہل خانہ کے شور مچانے اور مزحمت کرنے پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں گھر آیا ہوا مہمان اظہر محمود جو کہ محمد آصف کا بہنوئی تھا زخمی ہوگیا۔ڈاکوہوئی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔