• news

مجید نظامی اور نوائے وقت ملک دشمنوں کیلئے شمشیر بے نیام ہیں: مقررین

مریدکے (نامہ نگار) نوائے وقت کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔ نظریہ پاکستان کا محافظ نوائے وقت ہی ہے۔ نوائے وقت اور مجید نظامی کا دلی احترام 18 کروڑ عوام کرتی ہے۔ افضل جہاد کا حق مجید نظامی کی ادارت میں جاری ہے۔ دشمنان پاکستان کیلئے مجید نظامی اور نوائے وقت شمشیر بے نیام ہیں۔ اس امر کا اظہار مریدکے میں یوم پاکستان اور نوائے وقت کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر دفتر نوائے وقت میں تقریب میں مذہبی ذمہ داران معززین شہریان تاجران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ محمد امجد اجمل نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ‘ جہاد کشمیر و افغانستان کو قلمی جہاد سے زندہ رکھنا مجید نظامی کا رہتی دنیا تک کارنامہ ہے۔ جس کی پوری قوم دلی قدر کرتی ہے۔ حافظ احمد عبدالستار نوشاہی پیر اخلاق ہاشمی قاضی نعیم خاور سید حسن رضا ایڈووکیٹ ساجد فاروق ڈھلوں ندیم نواز چھینہ ملک محمد اشرف سابق ایم پی اے حاجی مشتاق گجر‘ میاں خالد جاوید نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن