شہباز شریف کا دسویں کے سلیبس میں حذف شدہ بعض اسباق دوبارہ شامل کرنے کا حکم
لاہور (خبر نگار+خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دسویں جماعت کے سلیبس سے بعض اسباق حذف کئے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکولز اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام کو حذف شدہ اسباق فوری طور پر دوبارہ سلیبس میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سلیبس میں تبدیلی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ پر مشتمل یہ کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ یہ اقدام کس اختیار کے تحت کیا گیا اور اس عمل میں کون کون شامل تھے۔ کمیٹی 2روز میں وزیر اعلی پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے نے پانچ برس تک ڈھٹائی اور بے دردی سے غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹی، قومی وسائل سے اپنی جیبیں بھریں اور ملک و قوم کو کنگال کیا۔ زرداری ٹولے کی لوٹ مار اور قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کی بدترین پالیسی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ قومی ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوںکی سابق کرپٹ حکومت نے عوام کو غربت ، بےروز گاری اور لوڈ شیڈنگ کے ”تحفے“دئیے ہیں جنہیں عوام کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گے۔ کرپشن کے بادشاہوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ عوام عام انتخابات میں کرپٹ ٹولے کا ایسا احتساب کریںگے کہ آئندہ کسی کو قومی خزانہ لوٹنے کی جرا¿ت نہ ہو۔ عام انتخابات میں اگر عوام نے مسلم لیگ(ن) کو اپنے ووٹ کے ذرےعے خدمت کا موقع دیا تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط ملک بنائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور لاہورکے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور عہدیداروں کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہبازشریف نے کہاکہ تبدیلی کا نعرے لگانے والے” بڑے خان صاحب“ گزشتہ پانچ برس میں پنجاب میں ہونے والی بے پایاں اور بے مثال ترقی اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھیں تو انہیں علم ہو جائے گاکہ انقلاب اور تبدیلی کسے کہتے ہیں۔ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی بننا پڑتا ہے۔ پورا صوبہ اور اس کے 10کروڑ عوام خود گواہی دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائی ہے اوران کا معیار زندگی بلند ہو اہے۔ انقلاب اورتبد یلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے جان لیں کہ میرٹ ، شفافیت اور منصوبوں کی تیز رفتاری سے معیاری تکمیل کے لحاظ سے پنجاب بدل گیا ہے۔ عوام نے خدمت کا موقع دیا تو محمد نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں ایسی حقیقی تبدیلی لائیں گے جہاں میرٹ کا راج ہوگا ، قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ کرپشن اور غربت ختم ہو گی۔ جب ہم نے میٹروبس پراجیکٹ سمیت ساڑھے 36ارب روپے کے تین منصوبے شفافیت پرکھنے کے لئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے حوالے کئے جس نے” خان صاحب“ سے ثبوت مانگے تو ان کی زبان بند ہوگئی اور میٹروبس کے حوالے سے ان کا پراپیگنڈہ بھی دم توڑ گیا۔ جس جماعت کے عہدیداروں میں قبضہ مافیا اور اےسے افراد کے نام سامنے آئیں جن کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں، انہیں تبدیلی یا انقلاب کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ شہبازشریف نے کہاکہ کرپشن مافیا کے پانچ سالہ راج نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیاہے۔ زرداری ٹولے کی لوٹ مار نے ملک میں ہرطرف مایوسی اور اندھیرے پھیلا دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کرپٹ سابق حکومت نے جس طرح پانچ سال تک عوام کو نظر انداز کر کے قومی وسائل کی لوٹ مار کے ذرےعے اپنی ذاتی دولت میں اضافہ کیا ،عوام آئندہ عام انتخابات میں ان کی کرپشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے اور اس ٹولے کی لوٹ مارکی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت اور معاشی طور پر مضبوط بنانے والے نوازشریف ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو موجودہ مشکل حالات سے نکالنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ اگر قوم نے انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذرےعے درست فیصلہ کیا اور اہل قیادت کو اقتدار میں لائی تو انشاءاﷲ ملک و قوم کو تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔ این این آئی کے مطابق تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے گزشتہ روز ماڈل ٹا¶ن میں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے پنجاب کی پانچ سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ پیر سید محفوظ مشہدی نے شہباز شریف کو یقین دلایا کہ سنی اتحاد کونسل آنیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت و تائید کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کو انتخابات میں بھرپور نمائندگی دی جائیگی اور پارٹی کے ٹکٹوں کے بارے میں بھی مشاورت کی جائیگی۔ پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔