کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان‘ رحم فرمانے والا ہے
O.... پھر اگر اس نے (تیسری مرتبہ) طلاق دیدی تو اس کے بعد وہ اس کیلئے حلال نہ ہو گی یہاں تک کہ وہ کسی اور شوہر کے ساتھ نکاح کر لے، پھر اگروہ (دوسرا شوہر) بھی طلاق دیدے تو اب ان دونوں (یعنی پہلے شوہر اور اس عورت) پر کوئی گناہ نہ ہو گا اگر وہ (دوبارہ رشتہ زوجیت میں) پلٹ جائیں بشرطیکہ دونوں یہ خیال کریں کہ وہ حدود الٰہی قائم رکھ سکیں گے، یہ اللہ کی حدود ہیں جنہیں وہ علم والوں کیلئے بیان فرماتا ہے O
البقرہ (آیت 230)