یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 6 روپے 50 پیسے لٹر تک سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد (ثناءنیوز) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 6روپے 50 پیسے لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول ایک روپے 50 پیسے مٹی کا تیل 3 روپے 60 پیسے ہائی اوکٹین 6 روپے 50 پیسے لائٹ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 40 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو اس کے نتیجہ میں ہائی اوکٹین کے علاوہ دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں جس میں پٹرول میں 2 روپے فی لٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نگران وزیراعظم 30 مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین تک پہنچائیں گے۔