آفریدی پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے بلے باز بن گئے
لاہور (این این آئی) شاہد آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پانچویں ون ڈے میں ایک مرتبہ پھر صفر پر آﺅٹ ہوئے اور یوں وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے والے بلے باز بن گئے۔ پانچویں ون ڈے میں شاہد آفریدی اس وقت میدان میں آئے جب آخری پاور پلے کے آغاز سے محض ایک اوور قبل شعیب ملک آﺅٹ ہو گئے تھے اور پاکستان 151 رنز پر اپنی 6 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ شاہد آفریدی اپنے ایک روزہ کیریئر میں 29 ویں مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے اورانہوں نے سابق کپتان وسیم اکرم کا 28 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا اپنے 22 سالہ طویل کیریئر میں 445 میچز میں 34 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔