• news

انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس ختم‘ بھارت موجودہ ڈیزائن پر پن بجلی منصوبے تعمیر نہیں کر سکتا: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس ختم ہوگیا۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ رتل، کانائی اور میعار پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن قبول نہیں بھارت نے تینوں منصوبوں کے ڈیزائن پاکستانی انڈس واٹر کمشن کے حوالے کئے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے متنازعہ پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے جبکہ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے پن بجلی منصوبوں پر تحریری اعتراضات بھارت کے حوالے کئے پاکستان نے کہا کہ بھارت موجودہ ڈیزائن پر پن بجلی منصوبے تعمیر نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن