• news

نواب اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل آج وطن واپس پہنچیں گے

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل آج وطن واپس پہنچیں گے۔ نواب اختر مینگل آج دوپہر دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ نواب اختر مینگل کو کراچی ائرپورٹ سے جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ لایا جائے گا جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل اپنی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے آج دوپہر 12 بجے کراچی پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ پر رہنما اور کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔ سردار مینگل نے کل کراچی میں بی این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن