• news

نوٹیفکیشن کے ذریعے نگران وزیراعظم کا تقرر، ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا۔ ملک بغیر وزیراعظم کے چل رہا ہے۔ راجہ پرویز اشرف وزارت عظمیٰ چھوڑ کر اپنے گھر چلے گئے جبکہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ماہرین کے مطابق الیکشن کمشن کے پاس نگران وزیراعظم کے انتخاب کا اختیار تھا تاہم الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے نگران وزیراعظم کا تقرر کر دیا۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن نگران وزیراعظم کے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھیجتا وزیراعظم کے دستخط کے بعد سمری صدر کے پاس دستخط کیلئے جاتی۔

ای پیپر-دی نیشن