• news

بجلی صارفین پر 28 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے صارفین پر 28 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ این ٹی ڈی سی نے رواں مالی سال کے لئے 28 ارب روپے بجٹ مانگ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں تین ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریگولر ٹیرف میں 61 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے بجٹ کے مطالبے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔ نیپرا این ٹی ڈی سی کی درخواست پر فیصلہ 10 اپریل کو کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن