• news

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان کی جمہوری تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا چنا¶ کیا گیا ہے۔اس سے قبل 1965ءسے 2008 تک پنجاب‘ خیبر پی کے اور سندھ سے نگران وزیراعظم بنتے رہے ہیں۔ بلوچستان سے پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔20 مئی 1988ءمیں جنرل ضیاالحق نے جونیجو حکومت کو گھر بھیجا تو خود جنرل ضیاالحق کابینہ کے سربراہ بنے۔ 1990ءمیں جب بے نظیر بھٹو کی حکومت کو ڈس مس کرکے اسمبلی تحلیل کردی گئی تو سندھ سے غلام مصطفیٰ جتوئی کو نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ 1993ءنوازشریف حکومت کو ختم کیا گیا تو عالمی بنک کے نائب صدر معین قریشی کو نگران وزیراعظم بنایا گیا۔ 1996ءمیں جب بے نظیر بھٹو کی حکومت ایک مرتبہ پھر ختم کی گئی تو پنجاب سے پی پی پی کے سینئر رہنما ملک معراج خالد کو نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔اب ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ منفرد بات یہ ہے کہ موجودہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر کسی اہم سیاسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن