حکومت مارشل آرٹس تائیکوانڈو کو سپورٹ کرے تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں: مریم الطاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مارشل آرٹس تائیکوانڈو چیمپیئن مریم الطاف نے کہا کہ حکومت اگر اس کھیل کو سپورٹ کرئے تو قومی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو مستقل روزگار نہ ملنے کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہو رہا ہے خاص پر خواتین کھلاڑی بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خواتین کھلاڑی معاشی فکر سے آزاد ہو کر بہترین کھیل پیش کر سکتی ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ بے روزگار خواتین کھلاڑیوں کو مستقل روزگار فراہم کرئے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول اور انٹریونیورسٹی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے مستقبل میں مزید محنت کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹوں گی۔