• news

بھارت میں ناقص سکیورٹی کے باعث ایشین کبڈی ورلڈ کپ ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین کبڈی ورلڈ کپ بھارت میں خراب سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور خان نے کوبتایا کہ ایشین ٹائٹل کبڈی ورلڈ کپ 27 سے 31مارچ تک بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت میں سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن