• news

آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز دو مرحلوں میں وطن واپس پہنچیں گے

بینونی (این این آئی)پاکستانی کرکٹرزآخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعددو مرحلوں میں وطن واپس پہنچیں گے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز آج پیر کی شام 5 بجے کراچی پہنچ جائیں گے جب کہ لاہور کے کھلاڑی منگل کو علی الصبح پہنچیں گے تاکہ وہ قومی سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں۔ کراچی کے کھلاڑی دبئی سے دوپہر دو بجے روانہ ہوکر شام5 بجے پہنچیں گے۔ لاہور کے کرکٹرز سات گھنٹے کی پرواز کے بعد 14 گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ میں رکیں گے اور منگل کی صبح3 بجے لاہور پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن