فلم اور ٹی وی فنکاروںکا ”تبدیلی“ کیلئے عوام کو ووٹ دینے کا مشورہ
لاہور (آئی این پی) فلم اور ٹی وی کے فنکاروںنے آئندہ انتخابات میں عوام کو ”تبدیلی“ کیلئے ووٹ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر قوم خود اپنی حالت بدلنے کیلئے تیار نہ ہوئی تو پھر اس کا اللہ ہی حافظ ہو گا۔ فلم سٹار ریشم‘ مدیحہ شاہ‘ صائمہ نور‘ لیلیٰ‘ نور‘ سٹیج اداکارہ پریا خان‘ دیدار‘ ندا چوہدری‘ پائل نے ملک کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئے ”سکوں“ کو دوبارہ آزمانے کی بجائے تبدیلی کیلئے ایسے لوگوں کو ووٹ دیں ۔