پاکستان چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ 12 جون سے شروع ہو گا
کراچی (این این آئی) پاکستان چیمپئن شپ کرکٹ لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پاکستان چیمپئن کرکٹ لیگ سابق ممبر قومی اسمبلی سید آصف حسنین کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان چیمپئن شپ کرکٹ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 12 جون سے کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک وفد جلد ہی پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا ٹورنامنٹ میں ماضی کی طرح بیرون ملک 8 اور کراچی سے باہر کی 12 ٹیمیں اور کراچی کی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اجلاس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کے سی سی اے کے سیکرٹری اعجاز فاروقی میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر ڈاکٹر مختیار اے پلیجو سابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد سمیع خان، سابق ایڈمنسٹریٹر لانڈی نعمان ارشد، سابق میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر عبدالرشید خان، فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل ٹی وی اینکر مرزا اقبال بیگ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری خالد نفیس کوآرڈی نیٹر ارشاد آرائیں ٹورنامنٹ ممبر ر¶ف جمالی رکن الدین کے سی سی اے اسسٹنٹ سیکرٹری شفیق کاظمی اراکین کے سی سی اے کونسل ظفر احمد جمیل احمد شہزاد عالم اور سید محمد احمد نقوی بھی موجود تھے۔