بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے مستقبل میں محکموں کا ووٹنگ رائٹ ختم کر کے انہیں صرف اور صرف پلیئنگ رائٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا اعلان آج لاہور میں فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں ارکان کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو الحاق دینے کی بھی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ سالانہ کیلنڈر کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔