ڈرامہ سیریل ”پہلی بوند“ میں میرا کردار پرستاروں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہےگا: حیا علی
لاہور (این این آئی) اداکارہ حیاءعلی نے کہا ہے کہ میری آنےوالی ڈرامہ سیریل ”پہلی بوند“ میں میرا کردار پرستاروں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں لا تعداد فلموں اور ڈراموں میں کردار نبھا چکی ہوں لیکن مذکورہ ڈرامہ سیریل کے ہدایتکار عنایت اکرام نے میری صلاحیتوں کے مطابق کام لیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ڈرامہ سیریل دیکھنے والوں کو پسند آئے گی اور میرے کردار کو مدتوں یاد رکھا جائےگا۔