ٹانگ نہیں اڑاتی‘ کام سے کام رکھتی ہوں: صنم ماروی
لاہور (آئی این پی) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ میں دوسروں کے کام میںٹانگ اڑانے والی نہیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں‘ آجکل پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی میری گلوکاری کو پسند کیا جا رہا ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘ کبھی کسی کی کامیابی پر حسد نہیں سب کیلئے دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہاں یہ بات درست ہے کہ میرے مخالفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے ساتھیوں اور نئے آنے والوں کو سپورٹ کروں کیونکہ پاکستانی فنکار جتنا زیادہ مضوط ہو گا شوبز انڈسٹری اتنی ہی مضبوط ہو گی جس کا سب کو فائدہ ہو گا۔