• news

الحمرا آرٹس کونسل کے کام فنکار کر رہے ہیں: ذوالقرنین حیدر

لاہور (این این آئی) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ جو کام الحمرا آرٹس کونسل خود کرنا چاہئے وہ فنکار کر رہے ہیں‘ اصل ڈرامے کی پروجیکشن کے لئے آرٹ کونسل کو فیملی ڈرامے کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الحمرا میں جو اداکار بہترین کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ دئیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر ساٹھ سال تک پہنچ گئی ہے لیکن اب میرے سے بیس سال کی عمر کے لڑکے کا کردار ادا کروایا جاتا ہے جو درست نہیں بلکہ ہمیں نئے ٹیلنٹ کو بھی پروموٹ کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن